مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2019ء) نامعلوم افراد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر فائرنگ۔مشیر وزیراعلیٰ خرم سہیل کے مطابق رات جب وہ لاہور سے واپس اپنے گھر جتوئی اپنی گاڑی پر جا رہے تھے نامعلوم افراد نے شاھجمال کے قریب روڈ پر گاڑی روکنے کیلئے رات 1 بجے کے قریب علاقہ تھانہ خانگڑھ میں پتھر پھینکے ہوئے تھے، تاہم انہوں نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی زیادہ تیز سپیڈ سے بھگا کر وہاں سے نکل گئے، تاہم ان کو اس کے بعد دو فائر کی آواز آئی۔اسی واقعہ میں اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی گاڑی محفوظ رہی، اسی وقوعہ کی اطلاع بذریعہ 15 پولیس کو ملی، اس اطلاع پر گشت پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی، انچارج چوکی مونڈکا، ایس ایچ او شاہجمال، ایس ایچ او خانگڑھ اور ایس ڈی پی او صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کیلئے اپنی تحقیقات کا ہر زاویے سے آغاز کردیا ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…