News

نامعلوم افراد نے معمر عورت اور ایک لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا، خاتون کو زندہ نکال لیا گیا،لڑکی کی لاش برآمد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) نامعلوم افراد نے معمر عورت اور ایک لڑکی کو دریا میں دھکا دے دیا،معمر عورت کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی ۔پولیس زرائع کے مطابق پیر کی صبح پونے سات بجے نامعلوم افراد ایک معمر عورت اور ایک لڑکی کو پل چناب سے دریائے چناب میں دھکا سے کر فرار ہو گئے،پولیس کے کال کرنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً قریبی پوائنٹ سے ایک ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کی ،ریسکیو سٹاف کے پہنچنے تک موقع پر موجود شہریوں نے رجانا چک 285 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 65 سالہ فرزانہ زوجہ سرور کو اپنی مدد آپ کے تحت زندہ باہر نکال لیا تھا، ریسکیو سٹاف نے موقع پر خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور پولیس متاثرہ خاتون کو قانونی کاروائی اور تفتیش کےلئے اپنی تحویل میں پولیس اسٹیشن لے گئی،زندہ بچ جانے والی خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد سب انسپکٹر پولیس اشفاق نے ریسکیو کو دوبارہ کال کر کے بتایا کہ ان کی تفتیش کے مطابق خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی عائشہ کو بھی دریا میں پھینکا گیا ۔

پولیس کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم نے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا ،واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے مسلسل 04 گھنٹے میں تقریباً 5 کلومیٹر کا ایریا سرچ کیا اور 22 سالہ عائشہ دختر محمد سرور کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ صدر نے فرزانہ بی بی سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago