Categories: Urdu News

ناجائز تعلقات کا شبہ، بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز۔ 24 جولائی2021ء) برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات کا شبہ، مظفر گڑھ میں با اثر افراد نے غریب کاشتکار کو رسیوں سے باندھ کر دونوں کان اور ناک کاٹ دی- تفصیلات کےمطابق مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب تشدد کا ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ لاہور میں پیش آیا، جہاں نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago