Categories: NewsUrdu News

نئے سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی,ایڈیشنل سیشن ججز خالد اقبال،محمد اویس اور سول جج ثمر حیات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے نئے سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی,ایڈیشنل سیشن ججز خالد اقبال خان, محمد اویس اور سول جج ثمر حیات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا. جس سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج نے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان ہم آہنگی سے ہی سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہی.انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف دینا ہماری ذمہ داری ہی.قانون کی عملداری سب سے پہلے ہی. ظلم کو روکنے میں وکلا اور ججز کی ذمہ داری ہی. بنچ اور بار کی کارکردگی کا ٹیسٹ یہ ہے کہ کیا ہم نے کسی متاثرہ کو انصاف دیا ہی. عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے جو صرف اور صرف انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہی.

بطور جج ہم اللہ کے سامنے جوبدہ ہیں. انہوں نے کہا کہ اچھی بار ہو گی تو اچھے ججز ہونگی. تقریب میں عدلیہ کے ارکان, سول ججز, صدر بار مہر اعجاز احمد, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری, سینئر ممبران بار واجد نواز خان, رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ,سید منصور احمد شاہ, ملک کبیر احمد عاربی ایڈووکیٹ, رانا واجد علی ایڈووکیٹ, نوابزادہ شہباز احمد خان ایڈووکیٹ, رانا انور علی خان ایڈووکیٹ, زبیر احمد سہرانی, راؤ آصف حمید, سید سجاد احمد گیلانی,ملک جنید وجدانی سمیت وکلائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

جبکہ بار روم میں وکلائ اور ججز نے سانحہ لیاقت پور ٹرین حادثے میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی.

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago