News

میں گھر سے نکل کر تھانے جاری تھی، مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی کا نشانے بننے والی سب انسپکٹر کا بیان

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ، 5ستمبر 2021) میں گھر سے نکل کر تھانے جا ری تھی، راستے میں مجھے اغوا کر لیاگیا،ملزم نے کہا کہ اگر قانونی کارروائی کروائی تو میرے بچوں کو قتل کر دے گا، مظفر گڑھ میں خاتون سب انسپکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، خاتون کا بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ایک خاتون پولیس سب انسپکٹر کے مبینہ ریپ کے بعد خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر دو بج کر 45 منٹ پر انہیں جینڈر کرائم سے متعلق کیس رپورٹ ہونے کی اطلاع ملی جس پر وہ گھر سے تھانہ صدر کے لیے رکشے پر روانہ ہوئیں۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ریسکیو 15 آفس کے گیٹ کے قریب رکشے سے اتریں تو مین سڑک پر کاشف نامی شخص اپنی سفید رنگ کی کلٹس کار میں کھڑا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق کاشف نے انہیں پستول دکھا کر زبردستی گاڑی میں ڈالا اور چمن بائی پاس کے قریب نامعلوم مقام جہاں جھاڑیاں اور درخت وغیرہ تھے لے گیا۔

 

متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے انہیں پستول اور چھری کے زور پر ریپ کی کوشش کی لیکن انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکایا کہ اگر انہون نے قانونی کارروائی کروائی تو انہیں اور ان کے بچوں کو اغوا کر کے قتل کر دے گا۔ ’آر پی اور ڈیرہ غازی خان فیصل رانا نے بتایا کہ متاثرہ سب انسپکٹر کا میڈیکل ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کروا لیا گیا ہے۔ 

جبکہ ملزم سے تفتیش کا کام ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ کی نگرانی میں دے دیا گیاہے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ جی خان سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ زیادتی کے واقعات پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں ، ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود بھی ایسے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی ، خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا ، مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا ، بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا ، یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔ 

گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا ، گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago