مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2019ء) میڈیا اس ملک کا چوتھا ستون ہے جس کے بغیر ملک کی معیشت اور نظم و نسق کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ صحافی اس معاشرے میں آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی نشاندہی کے زریعے معاشرے کی اصلاح کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ضلع پولیس میں تبدیلیاں لاکر عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ کے پروگرام میٹ دی پریس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام تھانوں میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے مزید ضلع کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید 400 اہلکار بھرتی کرنے کے لیے کام تیزی سے شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو 15 کے بارے میں آنیوالی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 15 کے دفتر میں 10 فون لائنز نصب کردی گئی ہے اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام کالز کو ریکارڈ کیا جائیگا اور ہر کال کرنیوالے سائل کی شکایت پر بھیجے جانیوالے پولیس آفیسر کے بارے میں بھی سائل کو آگاہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ضلع پولیس کی 38 گاڑیوں میں ٹریکر لگوادئیے گئے ہیں جبکہ 44 گاڑیوں کی بیٹریاں بھی تبدیل کراکر پولیس کے مسائل پر بھی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ مثبت اور گہرے روابط قائم کرنے کے لیے ہر ماہ پریس کلب یا پریس کانفرنس کا انعقاد کرونگا تاکہ ضلع سے جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جاسکا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل کے چئیرمین حافظ عمر گوپانگ نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے کیونکہ مثبت صحافت کے زریعے عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے ہمیں ان مسائل اور ضروریات کو پورا کرنے میں رہنمائی ملتی ہے اور ضلع مظفرگڑھ کی صحافی برادری انتہائی محنتی اور اپنے علاقے سے محبت رکھنے والی ہے جس کی نشاندہی پر ہمارے ضلع کونسل کے ہائوس میں بیشمار تعمیراتی منصوبے مکمل کرائے ہیں اور آج دلی خوشی ہوئی ہے کہ پورے ضلع سے تعلق رکھنے والے صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد اور منعظم ہوکر موجود ہیں جن کے ساتھ ہمہ قسمی تعاون کے لیے ہمارا ادارہ اور میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔