Categories: NewsUrdu News

میپکو ملازمین سیفٹی آلات کے بغیر کام نہ کریں، کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایکسین بلال خان

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) جی ایس او ڈ یژن میپکو مظفر گڑھ میں منعقد ہ سیفٹی سیمینار سے ایکسین بلال خان نتکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ میپکو ملازمین سیفٹی آلات کے بغیر کام نہ کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی لائن اور گرڈ سٹاف سیفٹی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں اور میپکو کی سیفٹی پالیسی پر عمل کریں اگر کوئی اہلکار سیفٹی کے بغیر کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تو محکمہ کی طرف سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اپنی حفاظت کو ترجیح دیں کیوں کہ زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں 132kv لائن اور گرڈ اسٹیشنوں پر ٹی اینڈ پی کی کمی بھی انشااللہ بہت جلد دور ہو جائے گی اس موقع پر ڈویڑنل وائس چئیرمین میپکو یونین سجاد حسین خان مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اھلکار پرمٹ کے بغیر کام سے انکار کر دیں میرے مزدور بھائیوں کی بے شمار قربانیوں کی وجہ سے میرا ملک روشن ہے کیونکہ سیکورٹی فورسز کے بعد سب سے زیادہ قربانی واپڈا ملازمین نے دی ہے اس موقع پر ایس ڈی او شہزاد بشیر ایس ڈی او ملک شاہد اقبال ایس ڈی او الہی بخش ایس ڈی او ذیشان بشیر ایس ڈی او محمد عارف ایس ڈی او محمد رفیق ایس ڈی او محمد عارف اور یونین عہدیدار شیخ ساجد کامران ارشد خان کورائی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago