Categories: NewsUrdu News

میپکو لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، ایس ڈی او میپکو سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جون2020ء) میپکو انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے لائن مین کے جاں بحقہ ہونے کا معاملہ، پولیس نے ایس ڈی او میپکو سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں میپکو کا لائن مین غلام مجتبی ا قریشی 5 مرلہ اسکیم میں بجلی کے پول پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آ جانے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، میپکو ورکرز نے لائن مین کی موت کی وجہ میپکو افسران کی مبیینہ غفلت کو قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ افسران کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے قبل ازیں بھی ایسے متعدد حادثات میں لائن مین جانیں گنوا چکے ہیں۔ متوفی لائن مین کے ورثاء نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش تھانہ چوک میں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور میپکو افسران کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ جب تک مبینہ ملزمان ایس ڈی او میپکو خالد پٹھان سمیت دیگر ذمہ داروں کو پولیس گرفتار نہ کرے گی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو کے مطابق ایس ڈی او سمیت تین افراد پر مقدمہ درج ہوچکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago