Categories: NewsUrdu News

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے میپکو ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے میپکو ڈویڑن کمپلیکس لیہ میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کے دوران کیں۔ سیفٹی سیمینار سے ایکسین میپکوڈویڑن لیہ محمدبلال خان نے بھی خطاب کیا اور کہالائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنازیور سمجھیں اوراس کا استعمال یقینی بنائیں سیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔سیفٹی سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد نعیم اختر سامٹیہ،میپکو ڈویڑن لیہ کے ایس ڈی اوز، اے پی آراو،میپکوڈویڑن لیہ کے سپروائزری اورلائن سٹاف نے بھی شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago