Categories: NewsUrdu News

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ھے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گاسرکل میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔میپکو سرکل مظفرگڑھ کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسزنے بجلی چوروں کے خلاف کا ایکشن لیتے ہوئے رواں ماہ236 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 361146یونٹ 57 لاکھ96ہزار8سو93 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور160بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago