News

میپکو افسران اور سٹاف نادہندگان سے ریکوری اور لائن لاسزکے اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت کریں، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اگست2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے میپکو مظفرگڑھ سرکل کے سناواں سب ڈویژن میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل سرکل مظفرگڑہ خورشید احمد، ایکسیئن میپکو ڈویژن کوٹ ادو اور ایس ڈی او سب ڈویژن سناواں محمد خالد خان اور سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ افسران اور سٹاف میپکونادہندگان سے ریکوری اور لائن لاسزکے اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت کریں۔

بجلی چوروں کے خلاف دن اوررات میں مہم جاری رکھی جائے اور بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ریلیف کی وجہ سے بیج ایک سے بیج 9کے گھریلو صارفین کے لئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں مزید 6دن کی توسیع بھی کی گئی ہے۔

ان بیجز کے صارفین 6ستمبر 2022ء تک لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر اپنے بل جمع کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہارننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجب الادارقم وصول کرنے کے لیے بھی سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔ میپکو ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اورلائن لاسزکو کنٹرول کرنے کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاایس ڈی اوزفیلڈمیں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اورلائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ افسران صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کواپنا شعاربنائیں۔ \378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago