Categories: NewsUrdu News

میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری اورترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجارہا ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزمیں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری اورترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجارہا ہے۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اورمسائل کے لیے سرکل،ڈویژن،سب ڈویژن کی سطح پرقائم کئے گئے میپکو کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کوفوری حل کروایاجاسکے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہا میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ڈویژنوں، سب ڈویژنوں کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات اورمسائل کو کم سے کم وقت میں حل کروایاجاسکے جس کے بہت بہترنتائج مل رہے ہیں۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔انہوں نے کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں اورکوروناوائرس سے بچاکے لیے احتیاطی تدابیرپربھی عمل کریں اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago