Categories: NewsUrdu News

میونسپل کارپوریشن اہلکاروں پر مبینہ تشدد، جمشید دستی پر مقدمہ درج

حکومت کے سیاسی آلہ کار بننے والے پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا، جمشید دستی کی گفتگو

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 اپریل2021ء) میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں پر مبینہ تشدد کرنے کی پاداش میں جمشید دستی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت 5 افراد کے خلاف مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جمشید دستی کے خلاف مقدمہ میونسپل کارپوریشن اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق حکومت کی ہدایات پر سڑکوں اور محلوں سے کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل اٹھوانے کا کام جاری ہے، ظفر کالونی سے بلڈنگ میٹریل اٹھوانے لگے تو جمشید دستی مسلح ہوکر ساتھیوں موقع پر پہنچ گئے، جمشید دستی اور اسکے ساتھیوں نے میٹریل اٹھانے سے منع کیا اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروارہی ہے، گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری نے میرے گھر پر چھاپہ مارا اور توڑپھوڑ کی، پولیس اہلکاروں نے گھر سے میری گاڑی، قانونی اسلحہ اور دیگر چیزیں بھی اٹھا لیں، مقدمے کے اندراج اور حکومت کے سیاسی آلہ کار بننے والے پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago