News

مہنگائی سے تنگ باپ نے 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 مارچ 2023ء) مہنگائی سے تنگ باپ نے 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر غربت کا ستایا باپ 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا۔یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے عباسیہ نہر میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سلیم نامی شخص نے 4 سالہ بیٹی کو اپنے جسم سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھلانگ لگانے والا شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔53 سالہ محمود سلیم مہنگائی اور غربت کی وجہ سے بھی پریشان تھا۔اسی طرح مظفرگڑ ھ کے علی پور روڈ پر بستی جلال آباد میں گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ،ریسکیو 1122۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ خانگڑہ سے ایمبولینس روانہ کر کے پولیس کنٹرول کو اطلاع دی ۔ ریسکیو سٹاف نے آن لوکیشن ہوکر بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق شوہر نے بیوی سے جھگڑے کی وجہ سے خود کو گولی مارلی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔لواحقین نے قانونی کارروائی کرنے اور ہسپتال شفٹ ہونے سے انکار کر دیا۔ 

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد عباس ولد اسلم عمر 22 سال سے ہوئی جو کہ بستی جلال آباد کا رہائشی تھا۔علاوہ ازیں ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں حاجی جمعوں چانگ میں بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر 33 سالہ نوجوان ارشد لاشاری نے اپنے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago