Categories: NewsUrdu News

موٹر سائیکل چورگینگ کاسرغنہ گرفتار،5موٹرسائیکلیں ،اسلحہ ونقدی برآمد

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2017ء) پولیس نے موٹرسائیکل چورگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس سے 5موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق علی پور شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد ڈی پی او ملک اویس احمد کی جانب سے گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے سی آئی اے سٹاف علی پور پر مشتمل خصوصی ٹیم بنائی گئی تھی۔خصوصی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے بعد گینگ کے سرغنہ کو علی پور شہر سے گرفتار کرلیا اور اس سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی 5موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور2لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ملزم موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں کئی افراد کو زخمی بھی کرچکے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوملک اویس احمد کا کہنا تھا کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپناکردار ادا کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جلد ضلع بھر سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہوگا۔اس موقع پر ڈی پی اونے انچارج سی آئی اے سٹاف منیر حسین اورسی آئی اے سٹاف علی پور کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا بھی اعلان کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago