Categories: NewsUrdu News

موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 نومبر2019ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر قصبہ شاہ والا کے قریب موٹر سائیکل کو ٹرالر نے کچل دیا، موٹر سائیکل سوار کا سر کچل جانے سے سوار موقع پر ہی جاں بحق،حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری سے ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ،ریسکیو ذرائع۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر قصبہ شاہ والا کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر کی زد میں آ گیا اور موٹر سائیکل سوارکا سر ٹرالر سے کچلا گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اعظم ولد اقبال کے نام سے ہوئی چوک سرور شہید کا رہائشی تھا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو فوری ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ چوک سرور شہید کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago