Categories: NewsUrdu News

مون سون شجر کاری مہم کے دوران ضلع میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے، فاریسٹ آفیسر

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اگست2017ء) ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے موسم میں تبدیلی واقع ہورہی ہے ، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ اقبال بزدار نے مون سون کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو خوبصورت بنانا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں کیونکہ درخت ہی زمین کا زیور ہیں،درختوںسے ماحول خوشگوار ہوتا ہے اور ماحول سے آلودگی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ،اس کے علاوہ درخت سے معاشی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال شجر کاری پر زیادہ سے زیادہ دی جائے گی جس کیلئے پہلے سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ جو بھی پودے لگائے جائیں ان کی نگہداشت بھی کی جائے تاکہ وہ ایک تناور درخت بن سکے اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں، جس کیلئے افسران کو خود دلچسپی لینا ہوگی۔اس موقع پر سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قیصر عباس نے بتایا کہ مون سون شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، ایک لاکھ 25ہزار پودے محکمہ جنگلات لگائے گا، ایک لاکھ پودے پرائیویٹ طور پرلگائے جائیں گے جبکہ محکمہ دفاع اور دیگر محکمہ جات مجموعی طور پر 75ہزار پودے لگائیں گے۔اجلاس میں مختلف محکمہ جات کو پودے لگانے کا اہداف مقرر کئے گئے ، اجلاس میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور دیگر محکموںکے افسران اورنمائندگان نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago