Categories: NewsUrdu News

موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 7لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،ڈی ایف او

مظفر گڑھ۔6 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2018ء) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد عظیم بھنگو نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 7لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، محکمہ جنگلات ضلع بھر میں 3لاکھ پودے لگائے گا، مہم کے دوران تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل علی پور میں کیکر کے اور سفیدے کے ایک ، ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، تحصیل جتوئی اور خان پور کے جنگلات میں شیشم کی3لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل علی پور میں مختلف اقسام کے 2لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ خوشاب مظفرگڑھ روڑ ، ٹی پی لنک کینال کے نکاروں، ہیڈ بکائنی، کوٹلہ سادات اور کنل سندیلہ کے جنگلات میں اب تک ایک لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ درخت نہ صرف زمین کا زیور ہیں بلکہ یہ انسانی زندگی کو آکسیجن فراہم کرنے کا بھی قدرتی ذریعہ ہے ، صنعتی ترقی نے انسانی زندگی کو سہل تو بنایاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صنعتوں سے نکلنے والا دھواں اور زہریلامادہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث بن رہا ہے جس کے تدارک کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ ایک صنعتی علاقہ ہے ،ضلع کی آب وہوا کو معتدل رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضلع میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، جس سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور آب و ہوا میں بھی مثبت تبدیل واقع ہوگی، انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیں اور ان کو دئیے جانے والے اہداف کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago