News

موسمیاتی تغیر سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2023ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ خطوں کی بدلتی ہوئی آب وہو ا سے انسانی زندگی سمیت ہر جاندار متاثر ہورہا ہے خشک سالی اور بے موسمی سیلاب کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان موسمیاتی تغیر سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ کے علاقہ کوٹلہ سادات میں محکمہ جنگلات کی 10ایکٹر اراضی پر وسیع پیمانے پر شجر کاری کا مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری جنگلات و ماہی پروری سرفرازخان مگسی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی،چیف کنزرویٹرجنگلات جنوبی پنجاب جاوید گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ اس مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 83 لاکھ30 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی سے پیدا ہونیوالی گلوبل وارمنگ سے پوری نوع انسانی شدید خطرات سے دوچار ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کی زد میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کے مطابق کسی بھی ملک کے 25 فیصد ایریا پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کے صرف پانچ فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں جبکہ ہمارے پڑوس میں بھوٹان میں 60 فیصد اور انڈیا میں 33 فیصد رقبہ پر جنگلات ہیں۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ جنگلات کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ہماری آنیوالی نسل کے بقاء کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر جنگلات لگائے جائیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago