Categories: NewsUrdu News

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اگست2018ء) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ، صنعتوں سے خارج ہونے والے مادوں کی وجہ سے آب و ہوا آلودہ ہوتی جارہی ہے جس کی بدولت انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، زمینی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے اور آب وہوا کو صاف و شفاف رکھنے کا موثر اور قدرتی حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے ، اپنے ارد گرد کے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور اپنی آنے والے نسل کو صاف شفاف ماحول اور فضا فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے مون سون کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ درختوں کے بے شمار فوائد ہیں جن کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، درخت نہ صرف انسانوں کیلئے آکسیجن پیدا کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی خوشگوار بناتے ہیں اور ماحولیات آلودگی کے خاتمے کا بھی ایک ذریعہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس نیک کام اور قومی مشن کو کامیاب بنانے کیلئے سرکای اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی و سماجی تنظیموں ، صنعتی اداروں اور بالخصوص عام آدمی کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مہم کا افتتاح کرچکے ہیں، ہم سب نے ان کی رفتار کے ساتھ کام کرنا ہے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہم سب نے محنت کرنا ہے اور ملک بھر میں مظفرگڑھ کو اول پوزیشن پر لانا ہے ، جس کیلئے وزیر اعظم نے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنا اپنا مطلوبہ ہدف مقررہ مدت میں پورا کریں جس کا بعد میں آڈٹ ہو گا، ہر ادارے کا سربراہ دئیے گئے اعدادو شمار کا ذمہ دار ہوگا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف رحمان نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کا ہدف 2لاکھ 55ہزار پودوں سے بڑھا کر 5لاکھ30ہزار پودے کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ75ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں، ڈی ایم او کی سربراہی میں لگائے گئے پودوں کی پڑتال بھی کی جاچکی ہے،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد نعمان نے بتایا کہ ضلع کے 37اداروں کو ہدف دیا گیا ہے، تمام اداروں نے اپنے پودے حاصل کرلئے ہیں اور اس ہفتے کے دوران 80فیصد ہدف حاصل کرلیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق 2ستمبر کو شجر کاری کا دن منایا جائے گا، فاریسٹ ڈویژن کی سطح پر 5،5ہزار پودے لگائے جائیں گے، بوائز کالجز، گرلز کالجز، نرسنگ سکولوں میں 5،5پودے لگائے جائیں گے ، 3ہزار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے، عوام میں شجر کاری کے شعور و آگاہی کیلئے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا، تحصیل سطح پر سیل پوائنٹ بنائے جائیں گے ،اس کے علاوہ سرکاری نرسریوں پر بھی پودے دستیاب ہونگے، اجلاس میں موجو د غیر سرکاری تنظیموں نے نمائندگان جاوید اختر، کلیم اللہ اور دیگر نے اس قومی مشن میں اپنے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورمہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں، اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق، پروفیسر افتخار بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مہر اقبال سمیت سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago