News

موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کےلئے درخت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ درخت لگانے کے بے شمار فوائد ہیں جہاں یہ ماحول کو خوشگور بناتے ہیں وہا ں یہ پرندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں اور انسانوں کیلئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے روکنے کیلئے درخت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام رکھ خان پور کے رقبے پر وسیع پیمانے پر شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے افسران، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام موسم بہارکی شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم درخت لگا کر اپنی نسل کو خوشگوار ماحول فراہم کریں گے۔

 

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے 15 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جارہی ہے،جس میں 1 ایکڑ پررجب طیب اردگان ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے پارک بنایا جائے گا اور 14 ایکڑ اراضی پر جنگل آباد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منظم پلاننگ کے تحت سکولوں،کالجوں، پارکس،سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر بڑے درخت لگائے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تحصیلوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھی بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جاری ہے جس کا وہ ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم بہاری کی شجر کاری کے تحت ضلع بھر میں سرکاری ادارے 2لاکھ سے زائد پودے لگائیں گے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر طارق سناواں نے بتایا کہ آج 400 پودے لگائے ہیں،مجموعی طور پر15ایکڑ جنگلات کے رقبے پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پارک میں نمائشی اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔جبکہ محکمہ جنگل میں جامن،سیرس،سکھ چین،پلکن اور سایہ دار درخت کے پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدلرزاق،چیئر مین سول سوسائٹی ملک خیر محمد بدھ،ایم ایس رجب طیب اردگان ڈاکٹر عرفان سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان اور سٹاف نے بھی پودے لگائے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago