News

منڈی میں موجود اجناس کی قیمتوں میں بے جا اور بلا جواز اضافہ نہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ضلعی کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کا ریٹ لسٹ صبح 9 بجے تک تقسیم کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں موجود اجناس کی قیمتوں میں بے جا اور بلا جواز اضافہ نہ کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا صفائی ستھرائی کے حوالے سے دورہ کیا اور سڑک پر کھڑے پانی کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کی شہر کی گلیوں،سڑکوں اور بازاروں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران صفائی مہم کے دوران شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھوا رہے ہیں،اور گلیوں اور سڑکوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت لنگر سرائے مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف خدمت خلق کے تحت اپنا کام سرانجام دیں۔ 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیوٹی اوقات میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انھوں نے ہسپتال میں مختلف واڈز کے معائنے کے دوران طبی ادویات اور ان کی عوام تک رسائی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو سٹاک سے ہی مفت طبی ادویات فراہم کی جائیں۔نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی عام شہریوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری کردہ انتظامی امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago