Categories: NewsUrdu News

منشیات کے مقدمہ میں ملوث2 ملزموں کوایک سال تک شہرکی صفائی کرنے کی سزا کاحکم

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2017ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی عدالت نے دو منشیات فروشوں کو ایک سال تک شہر کی سڑکوں ،گلیوں اورنالیوں کوصاف کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فوادعارف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سماجی فیصلہ دیتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو ایک سال تک علی پور شہر کی گلیوں ،سڑکوں اور نالیوں کو صاف کرنے کی سزا سنادی ہے۔عدالت میں دو منشیات فروشوں فیاض حسین اورقیصر عباس کے خلاف دو سال پہلے یعنی 2015 میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا،. جس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد فواد عارف نے گزشتہ روز سنادیا۔ جس کے تحت دونوں مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی بجائے انہیں شہر کی گلیاں اور نالیاں صاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیشن جج محمد فواد عارف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ سماجی فیصلہ سنایاہے۔فیصلے میں سیشن جج نے حکم دیا کہ دونوں مجرموں کو ٹی ایم اے علی پور کے حوالے کیا جائے اور چیف آفیسر بلدیہ کو حکم دے کر پابند کیا ہے کہ ہر 15 دن کی رپورٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائی جائے۔عدالت کے اس فیصلے کوعوام نے سراہتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج محمد فوادعارف کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago