پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں منشیات فروشوں نے پولیس کو شکایت کرنے والے پر شہری کے گھر پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں 8 منشیات فروشوں نے مقامی درزی صدام کے گھر پر حملہ کرکے اس کو اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل علاقے میں منشیات فروش کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان منشیات فروشوں کوشک تھا کہ درزی نے ان کی مخبری کی ہے۔
ملزمان نے اس شک کی بنیاد پر صدام کے گھر پر حملہ کردیا جس میں صدام اور اس کا بھائی بلال زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے ڈنڈوں سے اہل خانہ پر تشدد کیا۔
بلال نے کہاکہ اس کے بھائی صدام نے ایک ماہ پہلے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو شکایت کی تھی۔
صدام کے گھر پر منشیات فروشوں کے حملے اور تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر منظر عام پر آگئی ہے۔
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔