Categories: NewsUrdu News

ملک کو زرعی شعبہ میں مستحکم بنانے کیلئے محکمہ زراعت کے افسران کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2020ء) ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان عبدالغفار غفاری نے کہا ہے کہ ملک کو زرعی شعبہ میں مستحکم بنانے کیلئے محکمہ زراعت کے افسران کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا، کاشتکاروں کوکاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ فصلوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے علاج کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنا ہوگی، یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کے زراعت افسران کو گندم کی بیماریوں بالخصوص زرد کٴْنگی کے بارے میں آگاہی اور اس کے سد باب سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ محمد یوسف الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شوکت علی عابد بھی ان کے ہمراہ تھے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پتھالوجسٹ ڈاکٹر ارشد بلوچ نے بتایا کہ گندم کی بیماریوں بالخصوص زردکٴْنگی گندم کی فصل کو 70فیصد تک متاثر کرسکتی ہے، بیماری شروع ہوتے ہی اس کے خلاف کاروائی کر لی جائے تو نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago