Categories: NewsUrdu News

ملک نور ربانی کھر کے اقتدار نے عوام کو بدترین محرومیوں کا شکار کیا،میاں فیاض حسین

مظفرگڑھ 29 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2019ء) ملک نور ربانی کھر کے طویل ظالمانہ اقتدار نے عوام کو بدترین مایوسی اور محرومیوں کا شکار کیا، کھر خاندان کے اقتدار کے سیاہ دور میں حلقے کے محنت کش عوام کی دو نسلیں پسماندگی کا شکار ہوئیں ملک نور ربانی کھر نے عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے ملنے والے فنڈز اپنی ذات اور اولاد کی ترقی ہر خرچ کرکے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں کھر خاندان کے ظلم جبر اور دھونس دھاندلی کے خلاف جدوجہد کرنے والی عوام کے ساتھ ہیں ان شاء اللہ ملک نور ربانی کھر سے لوٹے ہوئے فنڈز کا حساب لینگے۔ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ کے رہنماء امیدوار این اے 183 میاں فیاض حسین جچھڑہ امیدوار پی پی 277 سردار اقبال خان پتافی اور امیدوار پی پی 278 میاں خلیل الرحمن گرمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک نور ربانی کھر کے طویل عوام دشمن اقتدار کا خاتمہ 2018 کے الیکشن میں ہو چکا تھا مگر کھر خاندان نے اپنی روائتی دھونس دھاندلی اور کاریگری کے ذریعے الیکشن نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کروایا یہ بات ملک نور ربانی کھر نخوبی جانتے ییں کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا حلقے کی عوام کے ترقیاتی فنڈز لوٹ کر جائیدادیں بنانے والے ملک نور ربانی کھر کے خلاف نیب تحقیقات شروع کر چکا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago