Categories: NewsUrdu News

ملک میں معاشی جمود ہے، ہر وقت نیب اورایف بی آر کی تلوار لٹک رہی ہے، احتساب صرف اپوزیشن کا ہوتا ہے ،30 ارب روپے کا بی آر ٹی منصوبہ اب 120 ارب روپے سے زائد کا ہوگیا ہے،پاکستان جمہوری ملک ہے، یہاں ڈکٹیٹر شپ یاصدارتی نظام نہیں آسکتا ،میڈیا سے گفتگو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جولائی2020ء) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی ناکامی ریاست کیلئے تباہ کن ہے، جے یوآئی کی طرح اپوزیشن اپنی قوت کا اظہارکرتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی جمود ہے، ہر وقت قومی احتساب بیورو(نیب) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی تلوار لٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں احتساب صرف اپوزیشن کاہوتا ہے جب کہ 30 ارب روپے کا بی آر ٹی منصوبہ اب 120 ارب روپے سے زائد کا ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 5 جولائی 1977ء کو جمہوریت کا قتل ہوا، ہم نے اس کا مقابلہ کیا، پاکستان جمہوری ملک ہے، یہاں ڈکٹیٹر شپ یاصدارتی نظام نہیں آسکتا جہاں ڈکٹیٹر شپ ہو، وہاں صحافت فروغ نہیں پاتی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری طرح اپوزیشن اپنی قوت کا اظہارکرتی تو نتائج کچھ اور ہوتے، مرکزی سطح پر (آج) پیر کو جماعتی کانفرنس (اے پی سی) ہونی چاہیے جس میں اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ کیا جاسکے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوںنے کہاکہ جہاں دھاندلی سے ملک کا نظام چل رہا ہو تو وہاں بلدیاتی الیکشن کیا ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جس جج کو اس کی عدلیہ نے غلط قرار دے دیا تو اس کے فیصلوں کو بھی نظر انداز کرنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ہماری تجویز ہے کہ مرکزی سطح پر اے پی سی ہو تاکہ دو سالوں کی اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ کیا جاسکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 months ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 months ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

6 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago