Categories: NewsUrdu News

ملک میں مردو خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ہم آزاد ملک کے شہری ہیں جہاں مردو خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیںاوریہاں اقلیتوں کے بھی ان کے بنیادی حقوق حاصل ہیں، یہ بات انہوںنے جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مظفرگڑھ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر ترقی پاکستان تک خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، آج کی خواتین بھی محنت ،لگن اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنی صلاحیتوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ فراہم کیا گیا ہے ، خواتین کو ہراساں کرنے کے قوانین پر عملداری ، کراسسز سنٹرز کا قیام، فیملی کورٹس، زچگی کے دوران 90دنوں کی چھٹیاں ، ملازم پیشہ خواتین کے لئے ہاسٹل اور دیگر اقدامات شامل ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خواتین ممبران پر مشتمل خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی کے قیام اور یاد گار کلب سے ملحقہ اراضی پر ڈے کئیر سنٹر کے قیام کا اعلان کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago