News

ملک میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ ملک میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، کسانوں کی انتھک محنت اور لگن سے ہم اپنی ملک کی غذائی ضروریات کو احسن طریقہ سے پور کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے زراعت ایمرجنسی پروگرام کے تحت گنے کی فی ایکڑپیداوار کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو انعامی رقم اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

 

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے کسانوں کیلئے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور زرعی سفارشات کو استعمال میں لاتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہونگی بلکہ زرعی اجناس کو برآمد کرکے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے اس طرح کسان بھی خوشحال ہوگا اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago