Categories: NewsUrdu News

ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو سے نجات ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں والدین علماء کرام اساتذہ اور سماجی تنظیموں کو ملکر پولیو کے خلاف جہاد کرنا ہوگا انہوں نے یہ بات انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب دنیا پولیو سے مکمل خاتمہ کی جانب بڑھ رہی ہے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے موجودہ صورت حال میں ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا قبل ازیں ڈاکٹر فیاض کریم لغاری سی ای ہیلتھ نے مہم کے حوالہ سے بتایا کہ اس مرتبہ مربوط آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جسکے تحت پولیو کے قطروں کی افادیت سے متعلق عوامی شعور بیدار کیا جا رہا ہے اس موقع پر ڈاکٹر کاظم خان نے مہم کے سلسلہ میں کئے گئیانتظامات ٹیم ٹریننگ لاجسٹک سپلائی کے بارے شرکائ کو آگاہ کیا اجلاس میں ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد حسین ڈبلیو ایچ او محمد راشد یونیسف ڈاکٹر الیاس ڈاکٹر فرحان ہاشمی سعداللہ خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے علاوہ دیگر معاون محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago