Categories: NewsUrdu News

ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے شعبہ زراعت پر توجہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مئی2019ء) ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے شعبہ زراعت پر توجہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کاشتکاروں کو کھاد اور بیج پر سبسڈی فراہم کررہی ہے او راس کے ساتھ ساتھ کاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان عبدالغفور غفاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی کے ہمراہ تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی میں کپاس کے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کپاس کی بیج، فاسفورسی اور پوٹاش والی کھاد پر سبسڈی دے رہی ہے جس سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت کو ہدایت کی کہ کپاس کی کاشت کے اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور کاشتکاروں کو کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے اوراس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کو زیادہ سے زیادہ متحرک کیا جائے، بعد ازاں ڈائریکٹر زراعت نے مختلف مواضعات میں کپاس کی کاشت فصل کا معائنہ کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago