Categories: NewsUrdu News

ملکی معیشت میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) ملکی معیشت میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملک و قوم کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم شعبہ زراعت پر توجہ دیں اور کسانو ں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں، یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی مشاورتی کمیٹی برائے زراعت اور ٹاسک فوری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں پیش کردہ کسانوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور اس کی رپورٹ کمیٹی کو ایک ہفتے میں پیش کی جائے، انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان خود شرکت کریں اور کسانوں کے مسائل پر پیش رفت سے آگاہ کریں، ڈپٹی کمشنر نے میپکو حکام کو ہدایت کی کہ جن کسانوں کے زرعی ٹیوب ویل کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکے ہیں ان کو فوری پر کنکشن فراہم کئے جائیں اگر سامان دستیاب نہیں ہے تو ڈیمانڈ نوٹس جمع نہ کریں، فیڈرز پر شیڈ ڈاؤن کی اطلاع پیشگی دی جائے، کسانوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کھالہ جات اور نہری پانی کی چوری کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری کھاد، بیج اور معیاری زرعی ادویات کو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ جانورں کی ویکسینیش کے عمل کو ہر گاؤں اور موضع میں یقینی بنایا جائے، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن نے بتایا کہ حکومت ضلع مظفرگڑھ میں ساڑھے 12ایکڑتک کی رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم کے معیاری بیج کی10ہزار474بیگ فراہم کررہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع مظفرگڑھ میں ایک لاکھ 6ہزار کاشتکار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، کمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 4ایکڑتک کی کاشتکاروں کو ایک بیگ جبکہ 5ایکڑ اور اس سے زائد تک کے کاشتکاروں کو2بیگ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شوکت علی عابدسمیت محکمہ زراعت کے افسران، کاشتکاروں کے نمائندگان، محکمہ آبپاشی، واپڈا، لائیوسٹاک، فشریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago