مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2017ء) مظفرگڑھ میں وزیر اعلی صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے یونین کونسل تلیری کا اچانک دورہ کیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے یونین کونسل 40 تلیری میں صاف دیہات پروگرام کے تحت صفائی کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے یونین کونسل کے وارڈ نمبر 1 کی مختلف گلیوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل اے بی مجاہد نے ڈپٹی کمشنر کو صاف دیہات پروگرام کے تحت کیے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وسائل کا رخ دیہاتوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کی جانے والی مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی حالیہ مہم کے دوران بلدیاتی نمائندے سول سوسائٹی کے تعاون سے دیہاتوں کی صفائی کروا رہے ہیں 20 دسمبر تک تمام یونین کونسلوں کو عملہ صفائی اور ٹرالیاں فراہم کر دی جائیں گی جس سے دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال شہروں کے برابر ہو جائے گی دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے جائیں گے اور حکومت پنجاب کے صاف دیہات پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال بہترین ہونے پر چیئرمین اے بی مجاہد۔ملک جاوید۔مشاق بلوچ۔احمد سعید چوہدری کونسلرز اور سول سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…