Categories: NewsUrdu News

مقدمے میں نامزد ملزم نور احمد ڈکھنہ اور قیوم دستی گرفتار ‘ایس ایچ او تھانہ صدر منیر چانڈیہ سمیت 3 ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اکتوبر۔2015ء) مظفرگڑھ میں پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا شکار خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی لڑکی کی تدفین کر دی گئی ‘مقدمے میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے تھانہ سٹی کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی تھی ۔خاتون کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے خودسوزی کرنے والی سونیا بی بی کو گوری والا میں اس کے آبائی گاوٴں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔مقدمے میں نامزد ملزم نور احمد ڈکھنہ اور قیوم دستی کو گرفتار کر لیا گیا ‘ایس ایچ او تھانہ صدر منیر چانڈیہ سمیت 3 ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکے، آئی جی پنجاب نے بھی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔آر پی او ملتان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی 2 روز میں حقائق پر مبنی رپورٹ بنا کر پیش کرے گی ، ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمد ،ڈی ایس پی سٹی ،معطل ایس ایچ او سٹی اور متعلقہ پولیس آفسران آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے-

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago