Categories: NewsUrdu News

مقدمات میں بے گناہ افراد کو گرفتار نہیں کیا جائیگا ،ڈی پی او

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2018ء) ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کی سربراہی میں ڈی پی او دفتر میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک مصطفیٰ ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزو انچاج برانچز شامل تھے، میٹنگ میں کرائم ہیڈز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر بریفنگ سے ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقدمات میں بے گناہ افراد کو گرفتار نہیں کیا جائیگا بلکہ گرفتاری التوا میں رکھی جائیگی، ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کی تفیش میرٹ پر کر کے بلا تاخیر تفتیش مکمل کی جائیگی، بلاوجہ تاخیر کے مرتکب افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی، جبکہ تھانوں میں پبلک کے مسائل کو عزت و تکریم سے سن کر فوری دادرسی کی جائیگی، تمام تھانوں میں پولیس کا موثر گشت اور ملازمین جدید اسلحہ سے لیس ہونگے، ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی تاہم جھوٹے افراد کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی، عوام کے ساتھ انصاف ہونا نظر آنا چاہئے، غفلت کے مرتکب اہلکاروں، افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی جبکہ فرض شناس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago