مظفر گڑھ۔13 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2018ء)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ اگرافراد باہم معذوری کو ہنر مند بنانے اور مالیاتی سہولیات کرنے والے اداروں سے مربوط کر لیا جائے تو ان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور ان کی کاروباری ترقی کا عمل بھی تیز ہوسکتا ہے یہ بات انہوںنے آفات کے شکارعلاقہ جات سے تعلق رکھنے والے افرادباہم معذوری کی معاشی بہتری کے لیے دی جانے والی تربیت کے اختتام پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان میں آفات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے ‘‘کے رواں پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں پردوآبہ فائونڈیشن، ڈی ڈبلیو ایچ ایچ اورڈی ایف اے آئی ڈی کی کوششوںباالخصوص افرادباہم معذوری اوربزرگ افرادکی پروگرام میں شمولیت ایک احسن اقدام ہے ، اس موقع پر انہوں نے معذوری سرٹیفیکیشن کے لیے فارمزکی فراہمی کی پیش کش کی اورکہاکہ ان معذورافرادکے دستاویزات کی تیاری جلدازجلدمکمل کرکے محکمہ سوشل ویلفیئرکوجمع کروائے جائیںتاکہ یہ دستاویزات محکمانہ توسط سے 17اپریل کومنعقدہ بورڈکے اجلاس میں پیش کی جا سکیں اورجائزے کے بعد’’معذوری سرٹیفیکیٹ‘‘دیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ معذوری سرٹیفیکیٹ کے حصول کے بعدیہ افرادحکومتی اسکیموں سے استحقاق حاصل کرسکیں گے، اس موقع پر میاں حمید اللہ ،محمد بلال ڈسٹرکٹ کوآری نیٹردوآبہ فائونڈیشن نے بھی خطاب کیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…