News

معاشرے میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی کے لیے پولیس اور میڈیا کا مثبت تعاون ضروری ہے ، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) معاشرے میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی کے لیے پولیس اور میڈیا کا مثبت تعاون ضروری ہے،چیلنجز کے باوجود ضلع سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح رہے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے ڈی پی او آفس میں مظفرگڑھ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبرز سے تعارفی ملاقات میں کیا،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ کا شمار پنجاب کے اہم اضلاع میں ہوتا ہے،ضلع میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے ہمہ قسمی وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر مظفرگڑھ پولیس بھی مکمل طور پر الرٹ ہے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانوں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے اور اس بات کی کوشش جارہی ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔

اس موقع پر سنیئر صحافی رائے مراد علی کی جانب سے رجب طیب اردگان کالونی میں سکیورٹی کے مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی نے معاملے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے صحافی مظفرگڑھ پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے،انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تھانوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جا ئے گی اور شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائیگا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مظفرگڑھ پریس کلب اعظم خان بلوچ اور پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ بھی بھی موجود تھے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago