Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑ ھ، خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگرھ ضلع میں دو ہفتوں کے دوران 42 خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 132 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے 42 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ90 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں بھی 45 مقدمات درج کر کی6.872کلوگرام چرس اور527 لیٹر شراب برآمد کر کی45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 42 مقدمات درج کر کی02 عدد کلاشنکوف، 2 بارہ بور بندوق، 3 رائفل،1کاربین سمیت30 بور کے 34 پسٹل معہ 54 کارتوس برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 42 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پرڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago