Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ۔ کھلی کچہری میں سائلین کی مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جاتے ہیں ، ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں سائلین کی مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جاتے ہیں جس کے بدولت سائلین کو فوری انصاف اور ریلیف میسر آرہا ہے یہ بات انہو ں نے ہفتہ وار کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کھلی کچہری میں سماجی کارکن ہلال کاظمی کی شکایت کہ ماہ رمضان میں لگائے گئے سستے بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی معیار کو بہتر بنایا جائے، سستے بازار میں دستیاب آٹے میں ایک تہائی چھان شامل ہے اور چینی کا معیار بھی بہتر نہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو آٹے کے نمونہ جات لے کر فوری طور کر چیک کرانے کے احکامات جاری کئے نیز انہوں نے احکامات جاری کئے کہ رمضان بازاروں میں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک تمام اشیا ء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ایک سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی کہ وہ محکمہ آبپاشی کی طرف سے غیر قانونی طور پر کاٹے گئے برگد کے درخت کی جانچ پڑتال کریں،ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم اور سی او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے سکولوں سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی پیشن کے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago