مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔28جولائی۔2013ء) مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں ایک نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا جسے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار کی بستی موہانہ کا 25 سالہ نوجوان لیاقت رات کو اپنے گھر کے باہر سو رہا تھا کہ چار نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب انڈیل دیا جس کے نتیجے میں لیاقت کا جسم بری طرح جھلس گیا لیاقت کے بھائی صدام کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے اور چند ماہ قبل ہی اس کے بھائی لیاقت کی شادی ہوئی تھی دوسری جانب لیاقت کو نشتر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لیاقت کا جسم 90 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے تاہم اس کی زندگی بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…