Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ کے بھکاری کا ڈیم فنڈ میں 10 ہزار عطیہ دینے کا اعلان

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2018ء) مظفرگڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی فقیر شوکت بلال نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 10 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔شوکت جو اپنے آپ کو شوکت بھکاری کہلانا پسند کرتے ہیں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔وہ ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں ،ْ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوکت بھکاری نے اعتراف کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ھے۔شوکت نے ویڈیو کے دوران اپنے بینک اکاؤنٹ کی رسید بھی دکھائی۔ویڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپیہ کی بھیک مانگتے ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے 10 سے 20 روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔شوکت بھکاری کے مطابق انہوں نے گریجویشن کر رکھی ہے اور نوکری کے لیے متعدد مرتبہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کے پاس چکر لگا چکے ہیں تاہم مایوسی کی صورت میں بھیک مانگنے کا کام شروع کیا تھا ،ْان کے مطابق اس کام میں انہیں روٹی بھی مفت مل جاتی ھے اور خرچہ بھی نہیں ہوتا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago