News

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر علی پور میں دوران ڈکیتی نویں جماعت کے طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 مئی2022ء) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر علی پور میں دوران ڈکیتی نویں جماعت کے طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل۔ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی پریس کانفرنس۔ ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 14 سالہ محمد عارف کو دوران ڈکیتی فائر مار کر قتل کیا تھااور نامعلوم ملزمان بعد از ڈکیتی وقتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پی اومظفرگڑھ طارق ولایت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مجھے یعنی ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ کے زیرنگرانی اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ایس پی انویسٹیگیشن ضیاءاللہ نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اسپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ۔ تینوں ملزمان کی شناخت بذریعہ شناخت پریڈ ممکن ہوسکی۔ تینوں ملزمان 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے پسٹل30 بور،کلاشنکوف، رپیٹر اور نقد رقم ایک لاکھ اسی ہزارروپے برآمد۔ملزمان الطاف ،بلال اور اسلم واردات کرنے کے بعد ایران فرار ہو جاتے تھے۔\378
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago