Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ایک گرفتار ایک فرار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26اکتوبر 2014ء) مظفر گڑھ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا  ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مظفر گڑھ میں بھٹہ پور بائی پاس کے قریب بستی پنجے والی میں صبح سویرے 5 ڈاکوؤں نے 3 گھروں کو لوٹنے کے بعد پٹرول پمپ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس سے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے  ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن میں ایک کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا ہلاک ہونے والے کے شناخت عمران ، قاسم اور سلمان  فرار ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت مشکا کے نام سے ہوئی ہے ، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور دوربین اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے  پولیس نے پانچوں ڈاکوؤں کو لیکر آنے والی کار اور اس کے ڈرائیور کوبھی اپنی حراست میں لے لیا ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے مطابق پانچوں ڈاکوملتان کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق بین الاضلاعی گینگ سے ہے ڈاکوؤں کے کار ڈرائیور سے تفتیش کی جائے گی

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago