مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔29 اپریل۔2016ء) مظفر گڑھ کے علاقے سناواں میں جھونپڑی میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سناواں میں بانسوں سے بنے مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا کر جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق جھونپڑی میں 3 خاندان رہائش پزیر تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ حامد، 5 سالہ نورین ، 30 سالہ آمنہ مائی، 7 سالہ ارسلان ، 13 سالہ ہانیہ اور4 سالہ طاہر عباس شامل ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…