Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ ‘نامعلوم شخص نے جنسی درندگی کی کوشش میں ناکامی کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16 مئی۔2016ء) چوک قریشی مظفرگڑھ میں نامعلوم شخص نے جنسی درندگی کی کوشش میں ناکامی کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا 20 سے 25 فیصد حصہ جھلس گیا‘ پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دیتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم نے گھر میں داخل ہوکرزیادتی کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق نگینہ بی بی کی شادی شجاع آباد کے محمد اسماعیل سے ہوئی تھی اور اسی کے ساتھ میکے بستی آدم والا آئی ہوئی تھی ۔خاتون نے پولیس کو بتایاکہ وہ گھر میں اکیلی تھی اور نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر جنسی درندگی کی کوشش کی تاہم ناکامی پر آگ لگادی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایاکہ وہ رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر تھا تاہم جب واپس آیا تو خاتون آگ میں لپٹی ملی ۔پولیس کے مطابق گنجان آباد علاقے میں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی شخص گھر میں داخل ہو اور آگ لگا کر نکل جائے اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو، پولیس نے معاملہ مشکوک قراردیتے ہوئے شوہر محمد اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق نگینہ اسماعیل سے شادی پر خوش نہیں تھی اور پہلے بھی طلاق یافتہ تھی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago