News

مظفر گڑھ میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ رکشہ کے اندر زیادتی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جون 2022ء ) مظفر گڑھ میں جرائم بڑھنے لگے، دو دن میں خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبارک پور میں رکشے میں سوار لڑکی سے رکشہ ڈرائیور نے مبینہ زیادتی کی ہے۔متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 15 کی کال پر فوری گرفتار کرلیا۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔مزید کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

۔جب کہ تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ڈکیتی اور خاتون سے مبینہ ریپ کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا تھا پولیس ترجمان کے مطابق چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے اور پولیس فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں،ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔

مظفر گڑھ میں ایک لڑکی کو چھیڑنے کا بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس دوران لڑکی کا بھائی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دوران فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ناحق بے گناہ نوجوان کی جان لینے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago