News

مظفر گڑھ میں 11 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2022ء) مظفر گڑھ میں پولیس نے 11 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔مظفرگڑھ پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، اور جس موبائل فون سے تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں، اسے برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فرسٹ انفارمشین رپورٹ (ایف آئی آر)جس کی نقل ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے، کے مطابق یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا، مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 292 اور دفعہ 342 کے تحت محمود کوٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بیٹی اسکول کی چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچی، کچھ دیر انتظار کے بعد میں اپنی بیٹی کو اسکول کے راستے تلاش کرنے نکل گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جب وہ اپنی بیٹی کو تلاش کر رہے تھے تو ان کے رشتے دار نے بتایا کہ ملزم نے ان کی بیٹی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر دی ہیں،ایک رشتے دار نے تصویر کا اسکرین شاٹ لیا تھا، جو لڑکی کے والد نے بطور ثبوت پولیس کو پیش کیا۔فرسٹ انفارمشین رپورٹ میں بتایا گیا کہ تصاویر کا بیک گرانڈ ملزم کے گھر کا تھا، جس کے بعد ہم ملزم کے گھر پہنچے اور لڑکی کو بازیاب کیا۔ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ جب وہ اسکول سے آ رہی تھی تو ملزم نے زبردستی اس کو اندر کی طرف گھسٹیا جہاں ملزم کا بھائی بھی موجود تھا، اس کے بعد دونوں میں اس کی تصاویر بنائیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تصاویر بنانے کے بعد مرکزی ملزم موبائل فون اٹھا کر بھاگ گیا جبکہ دوسرے ملزم نے دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

شکایت کنندہ نے پولیس سے درخواست کی کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے جولائی میں بتایا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے صرف 343 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد طاہر رائے نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ڈیجیٹل سیفٹی ڈائیلاگ کے عنوان سے ہونے والے ایونٹ میں بتایا تھا کہ بدقسمتی سے ہم سب سے زیادہ واقعات والے ممالک میں شامل ہیں، جن کی تعداد 2021 میں 21 لاکھ تھی۔انہوںنے کہاکہ ہماری قوم ان واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میٹا کو بھی نہیں بتاتے، جس کی وجہ سے گزشتہ 5 برسوں میں اس طرح کے صرف 343 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago