Categories: Uncategorized

مظفر گڑھ میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2020ء) مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے افسر رانا محمد جمیل کو ہائی بلڈ پریشر پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ، مریضوں کی اسپتال منتقلی سمیت روزانہ سیمپلز لے کر لاہور لیبارٹری پہنچاکر آنا بھی رانا جمیل کی ذمہ داری تھی۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے مطابق رانا جمیل فرنٹ لائن سپاہی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے بھی رانا جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

3 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago