Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ میں وحشیانہ تشدد کر کے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جاں بحق ہونے والے تین بچے سپردخاک

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 7جولائی 2008ء) مظفر گڑھ میں سفاک باپ نے وحشیانہ تشدد کر کے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تشدد کا شکار ہونے والے تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے تین بچوں کو سپردخاک کردیا گیا ہے ۔

نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق بستی بڈانی کا رہائشی پینتیس سالہ مستری عبدالسلام کراچی میں کئی ماہ کی بے روزگاری کے بعد گھر واپس پہنچا اور اپنے چھ بچوں پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ خدیجہ، چار سالہ سمیعہ اور چھ سالہ ندیم موقع پر جاں بحق ہو گئے ، چار سالہ صفیہ ،آٹھ سالہ شکیلہ اوردس سالہ شبانہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تھانہ خیر پور سادات میں گرفتاری دیتے ہوئے ملزم نے موٴقف اختیار کیا کہ وہ بچوں کو فاقوں سے مرتا نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اس لیے ڈنڈوں سے تشدد کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago