مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 7جولائی 2008ء) مظفر گڑھ میں سفاک باپ نے وحشیانہ تشدد کر کے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تشدد کا شکار ہونے والے تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے تین بچوں کو سپردخاک کردیا گیا ہے ۔
نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق بستی بڈانی کا رہائشی پینتیس سالہ مستری عبدالسلام کراچی میں کئی ماہ کی بے روزگاری کے بعد گھر واپس پہنچا اور اپنے چھ بچوں پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ خدیجہ، چار سالہ سمیعہ اور چھ سالہ ندیم موقع پر جاں بحق ہو گئے ، چار سالہ صفیہ ،آٹھ سالہ شکیلہ اوردس سالہ شبانہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تھانہ خیر پور سادات میں گرفتاری دیتے ہوئے ملزم نے موٴقف اختیار کیا کہ وہ بچوں کو فاقوں سے مرتا نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اس لیے ڈنڈوں سے تشدد کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…